منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

حنان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام اور پاکستان سفارت خانے میں تعینات افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا

وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ ء چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیر خارجہ چین میں ہونیوالے والے "پاک – چین؛ اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے

ان مذاکرات میں کرونا عالمی وبائی صورتحال ،پاک چین اقتصادی راہداری،سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا جائے گا

علاقائی سلامتی اور پاک چین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اس دورہ کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے