اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

وزیر مذہبی امور و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات،

وزیر مذہبی امور و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، ملاقات میں محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے بات چیت اور سکیورٹی کے معاملات بھی زیرِ غور آئے

اجلاس میں جید علما کرام کے علاوہ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سید وقار مہدی ،اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر راشد ربانی ،کو آرڈینیٹر چیف منسٹر شہزاد میمن ،میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان ،ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ ، سیکرٹری اوقاف ہارون احمد ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کاشف گلزار، واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک نمائندگان ، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے علاوہ دیگر اضلاع کے میونسپل کمشنرز بھی میٹنگ میں موجود تھے

محرم الحرام میں امام بارگاہوں، جلوسوں اور جلوس کی گزرگاہوں کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے سندھ حکومت نے جامع پلان ترتیب دیا ہے۔ محرم کے دنوں میں صفائی ستھرائی اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر روشنی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین ایس او پیز پر علم درآمد کو یقینی بنائیں۔ زائرین اور عزاداروں سے بھی گزارش کرتے ہیں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

امام بارگاہوں اور اجتماع کی جگہ کو سینیٹائز کیا جائے۔ ایس او پیز پر عمل کرنا ہر فرد پر فرض ہے تاکہ سب محفوظ رہ سکیں۔ محرم کے دنوں میں علماء کرام مذہبی ہم آہنگی قائم۔ رکھنےمیں اپنا کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ محرم میں تمام سہولیات اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر اعلی سندھ نے شکایات درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن کی بھی ہدایت کی ہے۔ ہیلپ لائن 24 گھنٹے شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔ کےالیکٹرک کو بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ واٹر بورڈ سمیت تمام ڈی ایم سیز اور کے ایم سی کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔۔سیدناصرحسین شاہ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے