اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نٗے اسلامی سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

اسلامی کیلنڈر کے سال۲۴۴۱ھ کا آغاز پر پاکستانی قوم اور اہل اسلام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ خدائے ذوالجلال کے حضور دعا کرتاہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کے لئے باعثِ رحمت و برکت ہو۔ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ہمارے بزرگانِ دین کی جانب سے اسلام کی خاطردی گئی قربانیوں کی یاد دلاتاہے۔ محرم الحرام ہمیں اپنے صبر وبرداشت، حق گوئی اور اعلیٰ انسانی اقدار کی بقا کیلٗے ڈٹ جانے کا ابدی پیغام دیتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں ظلم واستبداد کے سامنے ڈٹ جانے، اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کا سبق دیتا ہے۔

ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ قوم کے تحفظ اور عالمِ انسانیت میں حق اور انصاف کے فروغ کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ نئے اسلامی سال کے آغاز پر ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم باہمی اتحاد و اتفاق سے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔ نئے اسلامی سال کے آغاز پر ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت سے بالاترہو کرملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کریں گے ۔ حال ہی میں پوری پاکستانی قوم نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا جیسی وبا پر قابو پایا۔

ہمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آئندہ بھی حفاظتی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا۔ پوری پاکستانی قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ مجالس اور جلوس کے دوران علمائے کرام کی مشاورت سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ آنے والا ہجری سال ہمارے لیے ہر قسم کی آفات اور مصائب سے پاک ہو۔ دعا کرتا ہوں کہ یہ سال پاکستان، ملت اسلامیہ اور پوری انسانیت کے لیے امن وآشتی اور ترقی وخوشحالی کی نوید بن کر آئے، صدر عارف علوی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے