ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کا محرم الحرام کے حوالے سے باب العلم امام بارگاہ نارتھ ناظم آباد کا دورہ

 

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کیپٹن (ر) عاصم خان کا محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی انتظامیہ سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اور آج رات محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد زیادہ سے زیادہ امام بارگاہوں کا دروہ کرکے انتظامیہ اور شعیہ علماء سے ملاقات کے لیئے باب العلم امام بارگاہ میں شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی۔

دورہ میں ایس ایس پی ضلع سینٹرل۔ ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون اور دیگر افسران بھی ساتھ تھے۔

باب العلم امام بارگاہ سربراہ شہنشاہ حسین نقوی نے ڈی آئی جی ویسٹ زون کو امام بارگاہ باب العلم میں سالانہ مجلس اور اس میں شریک عزاء داروں کی تعداد اور سیکیورٹی کے بارے میں بتایا۔
شہنشاہ حسین نقوی نے پولیس کے سیکورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ باب العلم بارگاہ پر دس روزہ ایک بڑی مجلس منعقد کی جاتی ہے جسمیں بڑی تعداد میں عزاءدار شریک ہوتے ہیں جبکہ پولیس ہر سال بہترین انتظامات کرتی ہے اور امید ہے کہ اس مرتبہ بھی اچھے انتظامات کیے جاہیں گے۔

کیپٹن (ر) عاصم خان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے کہا کہ ویسٹ زون میں محرم الحرام کا مہنہ حساس ہوتا ہے اور اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں اور امام بارگاہوں پرانتظامیہ کے تعاون سے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں ۔امام بارگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور اسکاؤٹ کی تعیناتی سے سیکیورٹی مزیدبہتر ہوگی اسی حوالے سے پولیس کی جانب سے اسکاؤٹس کو بنیادی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ سکیورٹی کامعیار مزید بہتر ہو ۔کیونکہ عزاء داروں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے