ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت انسداد منشیات میں بڑا اجلاس

اجلاس میں آئی جی سندھ، ایف سی. رینجرز اور کوسٹل کوڈ کے ڈی جیز بھی شریک۔ حکومت کا منشیات سمگلروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ۔ ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن انٹیلی جنس شیئرنگ پر ہوں گے۔ منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کوآرڈینیٹر بھی مقرر کرنے کا بھی فیصلہ۔ وفاقی حکومت کا انسداد منشیات کے حوالے پراسیکیوٹرز کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ منشیات سمگلنگ روکنے اور منشیات فروشوں کے خلاف نئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔

مشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کراچی سے ہوگا۔ آپریشن میں رینجرز ،ایف سی ،کوسٹ گارڈز اور سندھ پولیس حصہ لے گی۔ گلی محلوں میں پولیس، مڈل کی گرفت کے لئے رینجر اور ایف بھی آپریشن میں حصہ لے گی۔ عظم سواتی کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی میں وفاقی وزراء محمد میاں سومرو، اور علی زیدی شریک ہوں گے۔کراچی میں حشیش، ہیروئن، آئس، مارفین جیسی منشیات فروشی کو گلی محلوں میں روکا جائے گا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر منشیات کی لعنت سے معاشرے کو پاک کریں گے۔حکومت نے اب تک کروڑوں ڈالر کی منشیات پکڑ لی ہے، سمگلرز کو واضع پیغام ہے کہ منشیات کا کاروبار چھوڑ دیں، وفاقی وزیر اعظم خان سواتی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے