اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، حجم کتنے کروڑ ڈالر تک جا پہنچا؟

کراچی : کورونا کے باوجود پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 11کروڑ 43لاکھ ڈالرز تک جا پہنچا، تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60.8 فیصد اضافہ ہوا اور غیر ملکی سرمایہ
کاری کا حجم 11کروڑ 43لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چین نے سب سے زیادہ 2کروڑ 71 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی ، غیرملکی سرمایہ کاری مشینری، فنانشل بزنس اور کمیونیکیشن سیکٹر میں آئی۔ مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2020 میں 10.72 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے.

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے