منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

بارش کے بعد سندھ حکومت کی روائتی غفلت نظر آرہی ہے، خرم شیر زمان

سندھ حکومت بتائے کیا انہیں اب لاہور کی مشینری اور عملہ چاہیے؟ اتنی تنقید کے باوجود ذرا سی بھی شرم سندھ حکومت کے قریب سے نہیں گذری۔ سندھ حکومت 4 وزیر بلدیات ہونے کے باوجود مسلسل ناکامی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ سندھ حکومت نے کراچی کی قسمت میں ڈوبنا لکھ دیا ہے۔ اپنی کارکردگی درست کرنے کی بجاء دوسرے صوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سندھ حکومت کے سب سے نالائق اور نااہل وزیر وزیر بلدیات ہیں۔ وزیر بلدیات پی پی قیادت کی چمچا گیری کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ سکھر کا بیڑا غرق کرنے والے کو صوبے کو تباہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ این ڈی ایم اے اور پاک فوج شہر کراچی میں شہریوں کی مدد کرے، خرم شیرزمان

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے