اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

کراچی میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران شہر میں محرم الحرام کے دوران پولیس کیجانب سے کئے جانے والے جملہ اقدامات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے محرم الحرام کے دوران شہر میں سکیورٹی کے موثر اقدامات پر بریفنگ دی۔ پولیس افسران کو محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی منتظمین سے رابطے میں رہنے اور سکیورٹی انتظامات کو موٹر بنانے کیلئے انکی مشاورت سے ترتیب دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں۔ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

شہر کے حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کرنے کی ہدایت جاری۔ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے اور ہر طرح کے حالات سے نبزد آزما ہونے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ شہر کے اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔ محرم الحرام کے دوران رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کی ہدایت جاری کی گئی۔ محرم الحرام میں جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جائینگے تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے۔

کراچی پولیس کیجانب سے شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور مشتبہ اشیاء پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی صورت حال میں فوری مددگار 15 پر اطلاع دیں۔اجلاس کے اختتام پر ذونل ڈی آئی جیز کو شہر میں سکیورٹی کے تمام انتظامات کا سختی سے جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئی۔ جلاس میں کراچی پولیس کے تمام ذونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سکیورٹی اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے