منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ٹویٹ "بزدار حکومت بے مثال دو سال” پہلے نمبر پر۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "بزدار حکومت بے مثال دو سال” پہلے نمبر پر۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیے گئے ٹرینڈ پر عوام کا بہترین ردعمل۔

گزشتہ دو سال پنجاب کی عوام کے لیے مثالی رہے۔ بزدار حکومت نے بہترین سمارٹ گورننس کے ذریعے صوبے پنجاب کے لیے ترقی کی نئی راہ کا تعین کیا۔ جنوبی پنجاب کے حقوق کا دیرینہ مطالبہ سول سیکریٹریٹ کے قیام اور 35 فیصد بجٹ مختص کرنے سے پورا ہو گا۔ کوویڈ-19 کے خلاف بزدار حکومت کی سمارٹ سٹریٹیجی کی افادیت سپریم کورٹ، علاقائی و عالمی اداروں نے تسلیم کی۔ 53 لاکھ خاندان سوا سات لاکھ مالیت کے ہیلتھ انشورنس کارڈز سے صحت کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

بزدار حکومت نے آن لائن ٹرانسفر پالیسی سے اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ کیا۔ دو سالوں میں تیرہ سپیشل اکنامک زونز گزشتہ ستر سال کی نام نہاد پرفارمنس پر بھاری ہیں۔ پچھلی حکومتیں ستر سالوں میں صرف تین سپیشل اکنامک زونز بنا سکیں۔ ان منصوبوں سے 140 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پنجاب کی معیشت کو تقویت دے گی۔ بزدار حکومت نے پنجاب میں صحیح معنوں میں ای گورننس کے نفاذ کو یقینی بنایا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کا راگ الاپنے والوں نے اسکے اصل مقصد کو نظر انداز کر دیا۔

بزدار حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے تحت عرصہ دراز سے نظر انداز پالیسیوں کو ترجیحی بنیادوں پر تشکیل دیا۔ ان پالیسیوں میں ایڈورٹائزمنٹ، لیبر، ٹوارزم، سپیشل ایجوکیشن، زراعت، واٹر، انڈسٹریل وغیرہ شامل ہیں۔ صرف دو سال میں پنجاب کابینہ نے 58 بل اور 28 آرڈیننس پاس کیے۔ سردار عثمان بزدار پنجاب کی عوام کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کا بہترین انتخاب ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے تبدیلی کے ویژن کو عملی تشکیل دینے میں بزدار حکومت پیش پیش ہے۔ فیاض الحسن چوہان

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے