منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

ایس ایس پی آپریشن منصور آمان کا رات گئے اندرون شہر مختلف علاقوں کا دورہ، محرم الحرام کی سیکورٹی چیکنگ کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں سے ملاقات بھی کی،

اس موقع پر ڈی سی پشاور محمد علی اصغر افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے، دونوں افسران نے سپریم کمانڈ پوسٹ کوہاٹی چوک کیساتھ ساتھ کنٹرول روم تھانہ خان رزق شہید میں کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران امام بارگاہوں ,مساجد اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی, پشاور شہر کے اہم مقامات پر بکتر بند گاڑیاں کھڑی کرنے کیساتھ ساتھ پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے