منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا میڈیا ٹریننگ ورک شاپ کی تقریب سے خطاب

وزارت اطلاعات کی دو سال کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی جو 7 نکات پر کام میں کر کے گیا تھا ابھی تک وہی چل رہے ہیں۔ پارلیمان کے اندر بحث کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی جمہوریت کے لیئے پارلیمان کے لوگ اور جرنلسٹ بہت اہم ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کو اپنے یوٹیوب چینلز کا آغاز کرنا چائیے۔ تمام تر اختیارات صوبوں کے پاس ہیں صوبوں کو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لانی چائیے۔ صحافت کو نئی ٹیکنالوجی کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔ ہم رویت حلال ممبرز کی طرح ٹیکنالوجی سے آنکھیں پھیر نہیں سکتے۔

صوبائی فائنشنل کمیشن بہت ضروری ہے۔ پرنٹ میڈیا میں خبر کی اتنی اہمیت نہیں رہ گئی۔ تمام اخباروں کی لیڈ اب سیاستدانوں کے بیانات پر مشتمل ہوتی ہے۔ پرنٹ میڈیا کو چائیے بیان کے پیچھے کی کہانی عوام کے سامنے لائیں۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کم عمر بچیوں کی شادی پر پابندی نہیں لگا سکی۔ صحافیوں کو میڈیا کو رپورٹنگ کرتے ہوئے حقیقت پر مبنی سٹوریز دکھانی چائیے۔ دو دفعہ وفاق صوبوں کو صوبائی فنانشنل کمیشن ایوارڈ سے متعلق کہہ چکا ہے۔

سندھ بہت ذیادہ پیسہ گھوٹکی کے نام پر لیتا ہے۔ فیڈریشن اور ملک انصاف کی بنیاد پر قائم رہتے ہیں۔ مراد علی شاہ قائم علی شاہ نے 14 ٹریلین خرچ کیا ہے۔ نواز شریف کی صحت کو کے کر اب ان کی فیملی کو بھی کوئی شک نہیں رہا۔ نواز شریف لندن میں پھر رہے ہیں کافیاں پی رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف کی صحت جاتے ہوئے بھی خراب تھی۔ کل وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اس پر کام کرنے کے لیئے کہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے