اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

محرم الحرام کے مہینے میں مذھبی رواداری ،سیکورٹی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع اور مربوط انتظامات کئے جائیں گے، وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کا علما اجلاس سے خطاب

وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام میں سیکورٹی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی سمیت مذہبی رواداری کے فروغ اور تسلسل کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سندھ سیکرٹریٹ کی ساتویں منزل پر واقع کمیٹی روم میں جید علما کرام کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پرکیا ۔ اجلاس میں جید علما کرام کے علاوہ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سید وقار مہدی ،اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر راشد ربانی ،کو آرڈینیٹر چیف منسٹر شہزاد میمن ،میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان ،ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ ، سیکرٹری اوقاف ہارون احمد ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کاشف گلزار، واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک نمائندگان ، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے علاوہ دیگر اضلاع کے میونسپل کمشنرز بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا وزیر اعلی سندھ نے ایک ماہ قبل ہی ماہ محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات جاری کردی تھیں، تمام اداروں کے افسران موجود ہیں ، کراچی اور تمام صوبے میں صفائی کے انتظامات بہترین انداز سے ہونے چاہئیں، کسی بھی ضلع یا یونین کونسل سے کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہئے، تمام مکاتب فکر کے علما کرام قابل احترام ہیں ، کسی کو بھی مذھبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عاشقان اہل بیت کا تحفظ حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے، عزاداری اور مجالس میں ایس او پیز کی پیروی بالضرور کی جائے، علما کرام کی رہنمائی ہمارے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کمر بستہ ہے، ہر صورت عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، تمام اضلاع کے ڈپٹی و میونسپل کمشنرز کو ہدایات ہیں کہ اپنے علاقوں میں فعال رہیں ،محرم الحرام کے مہینے میں عزاداروں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹھوس اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عزادارن حسین کی خدمت حکومت سندھ کے لئے اعزاز کی بات ہے اور وزیر اعلی سندھ کی ہدایات کی روشنی میں سندھ بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی و میونسپل کمشنرز کو عزادارن کے لئے بہترین انداز میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پولیس کو جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں اور کہا کہ تمام ذیلی اور مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں سمیت تمام امام گاہوں اور مذہبی مقامات پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں ، اسپیشل برانچ، آر ایف ایف اور اسناپئرز کو تعینات کیا جائے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محلوں کی سطح پر منعقد ہونے والی مجالس اور عزا داری کی سنگتوں کے لئے خصوصی طور پر اجازت نامے جاری کئے جائیں اور ایس او پیز کی پیروی کے لئے آئمہ و ذاکرین کے ساتھ مشاورت متواتر جاری رکھی جائے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ روشن علی شیخ نے بتایا کہ تمام اضلاع کی حدود میں ماہ محرم کی آمد سے قبل ہی خصوصی طور پر صفائی و ستھرائی کی سرگرمیاں جاری ہیں اور امام بارگاہوں اور مساجد کے آس پاس لگاتار سوئیپنگ، جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو اور کلیننگ کا عمل جاری ہے اور سالڈ ویسٹ کا محکمہ مستقل طور پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہا ہے۔تمام ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے، ہم مکمل طور پر تمام اداروں اور افسران سے رابطے میں ہیں، ہم کسی کو ذمہ دار نہیں ٹہرانا چاہتے، ماہ محرم الحرام میں مکمل رواداری اور کووآرڈیشن کا تسلسل جاری رکھا جائے گا، مرکزی شاہراہوں کے علاوہ، اندرونی گلیوں کی بھی مرمت کی جائے، سندھ حکومت ہر معاملے پر آپ کے ساتھ ہے، تمام تر احتیاطی تدابیر کا مکمل طور پر خیال رکھاجائے،

ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کے الیکٹرک حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں تمام علاقوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی ہونی چاہئے چونکہ دوران مجالس اور عزا داری لوڈ شیڈنگ کا ہونا نہ صرف عزاداروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے گا بلکہ کسی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بھی بن سکتا ہے

علما کرام کے وفد کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ کو مختلف تجاویز اور مشورے دئیے گئے جن پر وزیر بلدیات سندھ نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر صورت تمام ایام سوگ اور بعد میں بھی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا اور وہ خود تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف امام گارہوں اور مجالس کی محافل کا دورہ کریں گے

علما کے وفدنے اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور ماہ محرم الحرام کے لئے کئے جانے والے حکومت سندھ کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش اور اپنے مکمل تعاون اور سپورٹ کا بھی یقین دلایا

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے