منگل 29 رمضان 1442ﻫ - 11 مئی 2021

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق چار ہفتوں میں پاکستان ریلوے کی ری سٹرکچرنگ مکمل کی جائے گی۔

لاہور : سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق چار ہفتوں میں پاکستان ریلوے کی ری سٹرکچرنگ مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سب سے بڑا انقلاب اور یہ گیم چینجر ہے اس گیم چینجر کے انقلاب کی ایکنک سے اور پھر وزیر اعظم پاکستان سے منظوری ہوچکی ہے۔ اس کا ٹینڈر اگلے ماہ کی 10 تاریخ تک مارکیٹ میں فلوٹ ہوجائے گا۔ ان خیالات وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریٹ ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ فریٹ سیکٹر میں بہت سارے معاملے گھمبیر ہیں۔ اس لیے اس کا ایک حل یہ بھی سوچا ہے کہ فریٹ کی بھی آن لائن بکنگ کی جائے جوبھی مال لوڈ کیا جائے گا اس سارے وزن کو ڈیجیٹل سسٹم میں لایا جائے۔ اس کے علاوہ 26 اگست سے شالیمار ایکسپریس کی تمام کلاسسز کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیاگیاہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔ باقی ٹرینوں میں کمپلیمنٹری سروس کو بھی جلد شروع کیاجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میرے دور میں کسی کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔ مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے اور پنشن کا بھی بندوبست کررہے ہیں۔ تمام دفاتر میں کیمرے نصب کیے جارہے ہیں جو مزدور کام کرے گا اس کو تنخواہ ملے اور جو کام نہیں کرے گا اس کا متبادل سوچاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ اور ٹی ایل اے ملازمین کو بھی مستقل کرنے جارہے ہیں ۔ ری سٹرکچرنگ میں کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

لاہور (پ۔ر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظردرج ذیل ٹرینوں کے لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ بحال کردئیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سٹاپ کرنے والی گاڑیوں میں کراچی ۔ پشاور ۔ کراچی کے درمیان چلنے والی خیبر میل (1UP/2DN)، کراچی۔رالپنڈی۔کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس (7UP/8DN) ، کراچی ۔پشاور۔کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس(13UP/14DN)، کوئٹہ ۔پشاور۔ کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس (39UP/40DN) اور کراچی ۔رالپنڈی ۔کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس (45UP/46DN) کے نام شامل ہیں۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمدہوگا۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ان ٹرینوں کے سٹاپ عارضی طور معطل کیے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے