اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

کراچی کےمختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن

 

کراچی کےمختلف علاقوں گلشن اقبال ٹاؤن ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن،اورنگی ٹاؤن، کلفٹن ٹاؤن ، بن قاسم ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور گردنواع کے علاقوں میں رینجرزاور پولیس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن ۔ آپریشن محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہاہے ۔ آپریشن کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کی جانب سے تمام مکاتبِ فکر کی عبادت گاہوں ، مجالس ، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف اسنیپ چیکنگ ، موبائل پٹرولنگ اور موٹرسائیکل گشت کو مزید بڑھایا گیا ہے۔
آپریشن میں رینجرزموٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک۔  مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی، گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ۔ مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کا عمل جاری۔ آپریشن میں داخلی خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے ۔ سندھ رینجرز

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے