پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

بنگلادیش کا بھارت کے ساتھ متصل سرحد پر بی ایس ایف کی جانب سے قتل کی وارداتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار

بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ متصل سرحد پر بی ایس ایف کی جانب سے قتل کی وارداتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلا کے دورۂ ڈھاکا کے دوران بنگلادیش نے بھارتی حکام سے اس بات پرگہری تشویش ظاہر کی کہ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں بھارتی بارڈرد سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر لوگوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ بنگلادیش اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات کے حوالے سے بھارت میں زبردست بے چینی کا ماحول ہے، اور اسی مناسبت سے بھارتی سیکرٹری خارجہ ڈھاکا کے دورے پر تھے، جہاں نہوں نے بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے بعد بنگلادیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جو بیانات سامنے آئے اس میں سرحد پر قتل کی بڑھتے واقعات کا خصوصی ذکر تھا۔ بنگلادیشی سیکرٹری خارجہ مسعود بن مؤمن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس اہم اور کلیدی معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بنگلادیش نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز پر لازم کہ وہ اس طرح کی حرکتوں سے باز رہے۔ بھارتی فریق نے یقین دلایا ہے کہ بی ایس ایف حکام کو اس معاملے کی سنگینی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔ 

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے