اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

کراچی پولیس کی شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔

کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذون میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 677 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 51 کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس اور 1050 گرام ہیروئن برآمد کی۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 76 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا جسے فارنزک کیلئے بھیجا جا چکا ہے۔ گذشتہ ہفتے پولیس کی انسداد جرائم مہم کے دوران 04 مقابلے ہوئے جس میں شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دو ڈاکو ہلاک ہوئے۔

اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے کار لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 18 ملزمان گرفتار کئے اور چوری/چھینی گئی 18 موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 40 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 02 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ کراچی پولیس کیجانب سے جرائم, کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے