پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ بے قابو،ہزاروں افراد کا انخلا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی اور وسطی حصے میں جنگلات میں لگی آگ اب بھی بے قابو ہے، متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرا دیا گیا۔

آگ 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ کی اراضی تک پھیل چکی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، 33 زخمی اور 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔کیلی فورنیا کے 300 سے زائد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔آگ کی لپیٹ میں آکر 175 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ 50 ہزار مزید عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔حکام نے متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرادیا ہے جبکہ ایک لاکھ افراد کو صورتحال بگڑنے پر انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ہزار سے زائد عملہ کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے