منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے منفی اور مفاد پرست سیاست کی پسپائی کو وزیراعظم کا بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے منفی اور مفاد پرست سیاست کی پسپائی کو وزیراعظم کا بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔  معیشت کی بحالی اور ترقی کی۔جانب پیشرفت کیساتھ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی سیاست کو پاک کرنے کا عظیم فریضہ سرانجام دیا ہے۔ جھوٹ، بے ایمانی، بددیانتی اور حرص و ہوس پر قائم سیاسی ڈھانچہ زمین بوس ہوا ہے تو پاکستان نکھرنے لگا ہے۔  عمران خان کے آنے کے بعد راہزنی کی وارداتوں کا خاتمہ اور قوم کو خوشخبریاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

بھاشا ڈیم سمیت پن بجلی اور ذخائرِ آب کی تعمیر کے زیرالتواء منصوبے تعمیر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔  حیدر آباد-سکھر موٹروے اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ایم-ایل ون منصوبے کی ایکنک سے منظوری ہو چکی ہے۔  لاہور کے مضافات میں "راوی سٹی” تعمیرات کا شاہکار ہے تو سستے گھروں کی تعمیر عوام کو چھت مہیا کرے گی۔  خیبرپختونخوا میں ہر گھر کو علاج کیلئے 10 لاکھ میسر آئے ہیں تو احساس ایمرجنسی کیش سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد گھرانوں کو 12 ہزار کی نقد امداد ملی ہے۔  موڈیز سے فچ تک معاشی درجہ بندی کے تمام عالمی ادارے پاکستانی معیشت کی صحت یابی اور نمو کی خبریں دے رہے ہیں۔  تجارت سے لیکر جاری کھاتوں تک کے خساروں میں تاریخی کمی آئی ہے۔

ترسیلاتِ زر کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچا ہے تو محصولات سے ہونے والی آمدن بھی بڑھ رہی ہے۔  ادھر حزب اختلاف روز بروز مایوس انکی سازشیں ناکامیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔  کبھی براہ راست اورکبھی بے روزگار مولانا صاحب کے ذریعے این آر او پلس مانگتے ہیں۔ اپنی چوری بچانے کیلئے ہر فورم پر اور ہر طریقے سے مک مکا چاہتے ہیں۔  پیٹیف قانون سازی کا معاملہ ہو تو تحریری نکات کی شکل میں این آر او پلس کے حصول کی کوشش کرتے ہیں۔

پوچھتے تھے کونسا این آر او کہاں کا این آر او اور پھر بلی تھیلے سے باہر آئ ملکی مفاد کے قانون سازی پر تحریری این آر او مانگا ۔  قانون سازی کا مرحلہ آئے تو فاٹیف پر قانون سازی کو لین دین کا وسیلہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔  منی لانڈرنگ کی لعنت متعارف کروا کے پاکستان کو گرے لسٹ کی مصیبت میں انہوں نے ڈالا۔  ملکی مفاد اور مستقبل کو داؤ پر لگا کر اپنی سیاہ کاریاں اور دولت بچانا چاہتے ہیں۔  کسی بلیک میلنگ میں پہلے آئے نہ آئندہ خاطر میں لائیں گے۔  معیشت و سیاست کا پہیہ الٹا گھوما نہ گھومنے دیں گے، مراد سعید

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے