جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

چیرمین سینیٹ صادق سنجر انی کی دعوت پر آئی پی یو کی صدر دو میکسیکو ممبر پارلیمنٹ کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گی ۔

چیرمین سینیٹ صادق سنجر انی کی دعوت پر آئی پی یو کی صدر دو میکسیکو ممبر پارلیمنٹ کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گی ۔ آئی پی یو صدر کا دورہ پاکستان 5 روزہ ہوگا۔ وفد دورے کے دوران صدر ، وزیر اعظم ، چیئرمین سینیٹ سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔  دورے کا مقصد سینٹ آف پاکستان اور آئی پی یو کے مابین روابط کو مضبوط بنانا ہے۔  پاکستان سینیٹ نے اس فورم پر مستقل طور پر فعال اور مضبوط کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان امن ، ترقی اور معاشرتی اور معاشی خوشحالی میں پارلیمانی سفارت کاری کو اہم خیال کرتا ہے۔ آئی پی یو کے موجودہ صدر کی سطح پر یہ پہلا ہائی پروفائل دورہ ہے جو ایک اہم پارلیمانی اور سفارتی پیشرفت ہے۔  دورے سے بین الاقوامی سطح پر ملک کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے