جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جیل میں قید 5 خواتین کورونا سے ہلاک

کورونا وائرس کا ٹیکساس جیل پر بڑا حملہ، پوری قوم رنج و غم میں مبتلا
اسلام آباد : پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جیل میں قید 5 خواتین کورونا سے ہلاک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ جیل میں موجود 5 قیدی خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہو کر جان کی بازی ہار چکی ہیں۔پاکستانیکونسل جنرل کا کہنا ہے کہ جیل حکام سے ڈاکٹر عافیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مانگی ہے۔معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے سماجی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔اور قیدیوں کو دوسری جیل میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فیڈرل میڈیکل سینٹر کار سویل میں اب تک کورونا کے 510مثبت کیسز سامنے آ چکے ہیں۔جب کہ یہاں پر کل 1300 قیدی موجود ہیں۔پاکستانی کونسل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی کے مطابق معاملے سے متعلق جیل حکام کو 3 خطوط لکھے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے