جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

ساتویں ضلع کی منظوری سندھ حکومت کی ڈرامے بازی ہے، سمیر میر شیخ ۔

ساتویں ضلع کی منظوری سندھ حکومت کی ڈرامے بازی ہے، سمیر میر شیخ ۔ کیماڑی کو ضلع بنانے سے قبل کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ سندھ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجو ع کریں گے ۔ کرپشن کے لیئے پی پی نے من پسند افراد کو ڈی سی تعینات کروانا شروع کردیا ہے ۔

کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء سمیر میر شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں ساتویں ضلع کے سندھ حکومت کے اقدام کو ڈرامے بازی قرار دے دیا، سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے اس فیصلے سے قبل کراچی کے دونوں اسٹیک ہولڈرز پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کو اعتماد میں نہیں لیا ، ہم جلد ہی اپنے اتحادیوں کے ساتھ عدالت میں جائیں گے اور اس فیصلے کو چیلنج کریں گے کیونکہ پیپلز پارٹی کا یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جار ی کردہ بیان میں کیا، سمیر میر شیخ نے کہا کہ نئے ضلع کی منظوری دینے کا مقصد کرپشن کے لیئے ایک اور راستہ کھولنا ہے، پیپلز پارٹی صرف کرپشن کے بارے میں ہی سوچتی ہے اور کوئی بھی منصوبہ یا پروجیکٹ شروع کرنے سے پہلے اس میں کرپشن کرنے کا حساب کتاب لگایا جا تاہے یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت کے منصوبے یا تو مکمل ہی نہیں ہوتے اور اگر غلطی سے مکمل ہو بھی جائیں تو ناقص میٹریل اور ہلکی کوالٹی کی چیزیں لگانے سے بہت جلد وہ پراجیکٹ تباہ ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی نے اپنے من پسند اورکرپٹ لوگوں کو ڈی سی تعینات کرنا شروع کر دیاہے جس کی بہترین مثال ڈی سی سینٹرل ضیاء الرحمن ہیں جن کے حوالے سے ہم نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور میڈیا پر یہ خبر چلی تو پیپلز پارٹی کی حکومت نے راتوں رات ضیاء الرحمن کو عہدے سے ہٹا دیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کو خراب کرنے کے لیئے یہ تمام اقدامات کر رہی ہے پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ وہ کراچی میں اپنا میئر تعینات کرائے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ بھی مقامی حکومت پر اثر انداز ہونے اور سیاسی مقصد حاصل کرنے کے لیئے کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی والے اپنے ذاتی مفادات کے لیئے کسی بھی قسم کا قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے چاہے اس میں ملک وقوم کا جتنا بھی نقصان کیوں نہ ہو جائے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے