اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

نالائق لاڈلے قانون سازی بھی نہیں کرسکتے، مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات شبلی فراز کے جواب میں ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات شبلی فراز کے جواب میں ٹویٹ

نالائق لاڈلے قانون سازی بھی نہیں کرسکتے، اس لئے FATF قوانین پر نظرثانی کے لئے سپیکر نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس کمیٹی کی منظوری ایوان نے دی تھی۔ شبلی صاحب کیا سپیکر صاحب نے NRO مانگا تھا؟ پورے ایوان نے NRO مانگا تھا؟

شبلی صاحب دستاویزات لہرا اور ٹویٹ پر لگا کر سپیکر قومی اسمبلی پر عدم اعتماد کر رہے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی پر الزام لگا رہے ہیں۔ کمیٹی میں وہ حکومتی لوگ بھی شامل ہیں جو مالم جبہ، BRT، بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر، 23 خفیہ اکاؤنٹس، فارن فنڈنگ کرپشن, چینی اور آٹا چوری کے مقدمات میں مطلوب اور مفرور ہیں ہیں۔

اپوزیشن کے لوگ قیدوبند، جیل اور نیب عقوبت خانے بھگت چکے ہیں، ان کی بے گناہی کی گواہی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے بن چکے ہیں، عالمی انسانی حقوق کے ادارے نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم لگا چکے ہیں، ایسے میں اپوزیشن NRO چاہے گی؟؟ یا وہ حکومتی نمائندے جو وزیراعظم اور صدر سمیت الیکشن کمشن اور نیب مقدمات میں مفرور ہیں اور پیش نہیں ہوتے؟؟

وزیراعظم کو پہلے بھی چیلنج کیا تھا کہ بتائیں، کس نے کس سے NRO مانگا ہے ؟ پہلے بھی بتایا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی اوقات ہی نہیں کہ NRO دے سکے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے