جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

قومی احتساب بیورو نے بھی 2 سالہ کارکردگی جاری کردی

بلا امتیاز احتساب کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کیں۔  دو سال میں کئی برسوں سے زیر التوا مقدمات کو بھی نمٹایا گیا ہے۔  سال کے دوران 363.918 ارب روپے وصولی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ نیب کو ملک سے بد عنوانی کا اختیار دیاگیا ہے۔  نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے موثر اور فعال اقدامات کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں اصلاحات کے ذریعے نیب کو فعال ادارہ بنایا گیا۔  دو سال میں نیب کی کارکردگی اور استعداد کار میں بہتری لائی گئی ہے۔

دو سال کے دوران نیب سیاسی اثر و رسوخ سے بالا تر ہو کر بلا امتیاز احتساب کے لئے کوشاں ہے۔  کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن کا نظام وضع کیا۔  گزشتہ 2 سال کے دوران 75 ہزار 268 شکایات موصول ہوئی ہیں۔  دو سال میں 66 ہزار 838کو نمٹایا گیا ہے ۔  2417 شکایات پر کارروائی کی منظوری دی گئی ہے 2036 مکمل کی گئیں۔  گزشتہ 2 سال میں 1240 انکوائریز کی منظوری جبکہ 1220 مکمل کی گئیں۔

432 انوسیٹی گیشنز کی منظوری اور 415کومکمل کیا ہے۔ 332 بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کیے جبکہ 270 کا فیصلہ ہوا۔  2 سال میں بلاواسطہ 28.108 ارب روپے جبکہ بلواسطہ 335.810 ارب روپ وصول کئے۔  نیب یو این سی اے سی کے تحت اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔  نیب سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں میں روابط کے فروغ کے لئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، ترجمان نیب

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے