ہفتہ 28 شعبان 1442ﻫ - 10 اپریل 2021

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 27 کے اضافے سے 41 ہزار 759 تک پہنچ گئی


برطانیہ میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 27 کے اضافے سے 41 ہزار 759 تک پہنچ گئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 734 اورمریضوں کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی۔ دنیا بھر میں وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 739 کے اضافے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 532 اور 33 ہزار 57 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 28 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔

میسکیکو میں اموات کی تعداد 73 ہزار 258 اور مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 121 ہو گئی ہے۔

مغرب میں وباء کے مرکز ملک برطانیہ میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 27 کے اضافے سے 41 ہزار 759 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 422 کے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 358 تک پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 28 ستمبر سے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت نتائج والے افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے کے قانونی طور پابند ہوں گے اور اس کی پابندی نہ کرنے والوں کوپہلی خلاف ورزی پر ایک ہزار اسٹرلن اور دوسری خلاف ورزی پر 10 ہزار اسٹرلن جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

وائرس کی وجہ سے کینیڈا میں اموات کی تعداد 9 ہزار 248 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 866 ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے