اتوار 23 ربیع الثانی 1443ﻫ - 28 نومبر 2021

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری


اےکيٹگری ميں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹيسٹ کی ضرورت نہيں۔ کيٹگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلےکورونا ٹيسٹ رپورٹ ليناہوگی۔ تمام انٹرنيشنل مسافروں کوگزشتہ سفر اور بيماری کی معلومات دينا ہوں گی۔ اے کیٹگری میں آسٹريليا،کينيڈا، چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، ترکی، سعودی عرب اور یورپ کے کچھ ممالک شامل ہیں۔ امريکا، بھارت، يواے ای، برازيل، روس، اسپين، کولمبيا، پيرو، ارجنٹينا۔ ميکسيکو، جنوبی افریقا اور ديگرممالک کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔تمام انٹرنيشنل مسافروں کوگزشتہ سفر اور بيماری کی معلومات دينا ہوں گی۔ جب کہ ٹيسٹ رپورٹ نہ ہونے پر بورڈنگ پاس جاری نہيں کيا جائے گا۔مسافروں کو ايس اوپيزپر عملدرآمدکرنا ہوگا اور ذمہ داری ائیرلائنز پر ہوگی۔ تمام مسافروں کو اسکريننگ فارم پرکرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے