اتوار 29 شعبان 1442ﻫ - 11 اپریل 2021

پاکستان کا دنیابھر میں کھیلوں کے حوالے سے ایک معتبر نام ہے اور ہاکی کھیل میں پاکستان کی ایک شاندار تاریخ رہی ہے. امان اللہ خان یاسین زئی

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دنیابھر میں کھیلوں کے حوالے سے ایک معتبر نام ہے اور ہاکی کھیل میں پاکستان کی ایک شاندار تاریخ رہی ہے. انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں ہاکی کے کھلاڑیوں کے کو جدید تربیت اور ضروری سہولیات فراہم کرنے سے ہمارے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ کہ صوبے میں ہاکی کے فروغ اور اس کے کھلاڑیوں کو ہر سطح پر مدد و رہنمائی فراہم کریں تاکہ وہ دنیا ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سربراہ چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو ہاکی کھیل کے فروغ، کھلاڑیوں اور منتظمین کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا. گورنر یاسین زئی نے ان کو درپیش مسائل ومشکلات کو غور سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہوتی ہیں اور ان کی عملی شرکت و شمولیت کے بغیر ملک و قوم کی ترقی کا عمل نامکمل رہتا ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ تجارت، صنعت اور سیاست کے میدان میں خواتین کا نمایاں کردار یقیناً ایک حوصلہ افزاء آغاز ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں وویمن چیمبر آف کامرس کی سابق سربراہ فہمیدہ جمالی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل اور ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی میں خواتین نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں. ایک طرف وہ گھریلو ذمہ داریوں اور بچوں کی تربیت جیسے اہم فرائض انجام دیکر نئی نسل کو سنوارنے اور پروان چڑھانے کی ذمہ داری ہیں تو دوسری طرف وہ زندگی کے ہر شعبے میں خدمات انجام دیکر اپنا فریضہ ادا کرتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے لہٰذا یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ ترقی کی رفتار کو دوگنا کیا جا سکتا ہے. اس موقع پر بشریٰ مری، عارفہ کاکڑ، نادرہ شاہ اور طاہرہ سلطان بھی موجود تھیں.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے