اتوار 23 ربیع الثانی 1443ﻫ - 28 نومبر 2021

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد : (اے پی پی نیوز ٹکر سروس) وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

ریڈیو اسکول کا منصوبہ وزارت اطلاعات اور وزارت تعلیم کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔ منصوبے سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی کرونا وبا کی وجہ سے معطل ہونے والے تعلیمی سلسلہ کو بحال رکھا جا سکے گا۔ تقریب میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم اور دیگر اعلی عہدے داران کی شرکت۔

پوری دنیا اس وقت کرونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، اس وجہ سے تعلیمی عمل بھی متاثر ہوا ہے۔
وزارت تعلیم اور وزارتِ اطلاعات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان اقدامات سے تعلیمی عمل پر وبا کی وجہ سے پڑنے والے منفی اثرات میں کمی واقع ہوگی۔ اس عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے اس سے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم پہنچانے میں مدد ملے گی۔ اب ہمیں خصوصی طور پر دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی ٹریننگ پر توجہ دی جائے۔ یکساں نصاب وزارت تعلیم کی ایک بہت بڑی کامیابی اور انقلابی قدم ہے۔ اس سے نچلے طبقوں کو بھی تعلیم اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کو بھی جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ٹیلی سکولنگ کے اقدام سے طلباء کے لئے دس گھنٹے کی نشریات جاری رہیں گی۔ ای تعلیم پورٹل کی ترویج کے لئے آگاہی مہم میں” فیس بک ” وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام الناس کو” ای تعلیم پورٹل” اور اس پر موجود تعلیمی مواد سے آگاہ کرنا ہے تا کہ طلباءاور والدین ان سے ہر ممکن فائدہ اٹھا سکیں، بریفنگ

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے