جمعہ 27 ذوالحجہ 1442ﻫ - 6 اگست 2021

فلاحی تنظم "سی ڈی آر ایس ” نے پانی کی بچت پر میوزک ویڈیو جاری کردی۔ 

فلاحی تنظم "سی ڈی آر ایس ” نے پانی کی بچت پر میوزک ویڈیو جاری کردی۔
سیما طاہر خان کے لکھے نغمے کو معروف سنگر عمیر جسوال نے خوبصورتی سے گاکر دل موہ لیے۔ ویڈیو کے ذریعے چھوٹے بچوں میں پانی کی اہمیت اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے :ڈائریکٹر آپریشن راجہ نبیل۔

اسلام آباد (اے پی پی نیوز ٹکر سروس) فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس نے پانی کی بچت کے حوالے سے میوزک ویڈیو ” پانی کا پاسدار ” جاری کردی, سیما طاہر خان کے لکھے نغمے کو معروف سنگر عمیر جسوال نے خوبصورتی سے گاکر دل موہ لیے۔
تفصیلات کے مطابق صحت ،تعلیم ،خصوصی افراد اور صاف پانی سے متعلق متعدد منصوبوں پر کام کرنے والی تنظیم سی ڈی آر ایس نے عوام الناس خصوصاَََ چھوٹے بچوں میں پانی کی بچت کے حوالے سے آگاہی کے لئے بنائی گئی میوزک ویڈیو جاری کردی ۔ سیما طاہر خان کے لکھے نغمے کو معروف سنگر عمیر جیسوال نے خوبصورتی سے گا کر دل موہ لئے ۔ ویڈیو میں روز مرہ زندگی میں پانی کی بچت کے مختلف طریقوں کو دکھایا گیا ہے۔ سی ڈی آر ایس کے ڈائریکٹر آپریشن راجہ نبیل نے بتایا کہ ویڈیو سانگ کے ذریعے چھوٹے بچوں میں پانی کی اہمیت کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے،سی ڈی آر ایس ملک بھر میں صاف پانی فراہمی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی مشن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے