برطانوی ایرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز۔برطانوی ائیر لا ئن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز آج الصبح اسلام آباد پہنچ گئی۔ معاون خصو صی زلفی بخاری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے ہمرا اسلام آباد ائیرپورٹ پر ورجن ائیر لائن کو خوش آمدید کیا۔ورجن ائیر لائن کی پہلی فلا ئٹ مانچسٹر سے 208 مسافروں کو لے کراسلام آباد پحنچی۔
بر ٹش ائیر لائن کے بعد ورجن ائیر لائن بر طانیہ کی دوسری بڑی ائیر لائنز ہے جس نے پاکستان کے لئے باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شر وع کیا۔ بین اقو امی ائیر لائنز کی بحالی سے ملک میں تجارت سمیت سیاحت بڑ ھے گی ۔ اس سے پاکستان اور بر طا نیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ پا کستان اور برطا نیہ کے تعلقات مضبو طی کی طر ف گامزن ہیں۔ بین اقوامی ائیر لائنز کی بحا لی سے پا کستان اور بر طا نیہ کے درمیان تجارتی اور سیا حتی روابط بڑھیں گے ۔ برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ زلفی بخاری
ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی۔