جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔ 


وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیربرائے قانون اور سندھ گورنمنٹ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امروز اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود احمد نے انکا استقبال کیااور ایس ایس یو کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔ مشیر نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی اور کمانڈنٹ ایس ایس یو کے ہمراہ ہ اسلحہ خانہ، فائرنگ رینج اورایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یوکی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کو مثالی قرار دیا۔

ڈی آئی جی مقصود احمد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایس یو سندھ پولیس میں S.W.A.T ٹیم قائم کی گئی ہے جس میں کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کررہی ہے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی نے مزید بتایا کہ مددگار 15سندھ پولیس کا اہم ذیلی ادارہ ہے جسکو ازسر نو بحال کیا جارہاہے اور جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جارہا ہے۔ مددگار 15 کی افرادی قوت اور انتظامی تبدیلیوں کے بعد مددگار 15 جسکا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسپانس ٹائم 30-40 تھا اب محدود ہو کر 07-10 منٹ ہو گیاہے۔

مرتضیٰ وہاب نے ایس ایس یو کے انتظامی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور مزید بہتر بنانے کی سعی کو سراہا اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملکی حالات کیپیش نظر اس یونٹ کی بنیاد رکھی تھی جسکا پیش ورانہ معیار مثالی ہے۔ مشیر کا کہناتھا کہ سندھ حکومت مددگار 15 کو جدید تقاضوں پراستوار کرنے کی سیکیورٹی ڈویژن کی کاوشوں کی قدر کرتی ہیاور اس پر عمل درآمد کرنیمیں اسے سندھ حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے مددگار15 پر ٹیسٹ کال بھی کی اورفوری کاروائی کرنے پر مددگار15 کی کارکردگی کی تعریف کی۔ مزید برآں انہوں نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن کراچی

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے