جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

ابوظہبی: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں اہم پریس کانفرنس۔ 


ابوظہبی : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں اہم پریس کانفرنس۔

میری اس پریس کانفرنس کا مقصد پاکستانیوں اور عالمی برادری کو ضروری معلومات سے آگاہ کرنا ہے۔ ہمیں انٹیلیجنس ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ہندوستان، پاکستان پر سرجیکل سٹراییکس کرنے کا مزموم ارادہ رکھتا ہے۔ میرے پاس بھی اس حوالے سے کافی معلومات ہیں۔ ہندوستان اپنے داخلی خراب حالات اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورت حال سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ ناٹک رچانا چاہتا ہے۔ کرونا عالمی وبائی صورتحال کے حوالے سے جس برے طریقے سے بھارت نے اقدامات اٹھائے ہیں اس سے ہندوستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بھارت کی پالیسیوں کے خلاف پورا ہندوستان سراپا احتجاج ہے۔ اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور امتیازی قوانین کے خلاف بھارت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بھارت اس ساری صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایسے اقدام کا ارادہ رکھتا ہے۔ 24 نومبر کو ہم نے عالمی برادری کو ڈوزئیر کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کس طرح بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ ڈس انفولیب کی رپورٹ آپ کے سامنے ہے۔ میں ہندوستان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو پاکستان اس کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ ہم نے اہم دارالحکومتوں کو اس خدشے سے باخبر کر دیا ہے۔ اگر بھارت نے کوئی ایسی غیر زمہ دارانہ حرکت کی تو افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ میں اپنے مشرقی ہمسائے کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ارادوں سے پوری طرح باخبر ہیں اور ایسے کسی مس ایڈوینچر کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔ میرا یہ دورہ ء متحدہ عرب امارات انتہائی سود مند رہا۔ میری متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم سے انتہائی سود مند ملاقات ثابت ہوئی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اسے فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، میری اپنے بھائی، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے