پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

اسلام آباد : قوم کے معاشی سیاسی حالات سے نکال کر عمران خان قوم کو آگے لے کر جائے گا، شیخ رشید


استقبالیہ ناشتے پر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انشاللہ 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ23 دسمبر کو وزیر اعظم پولیس لائنز میں تقریب میں شرکت کریں گے۔ عمران خان کا کریڈٹ ہے کہ پولیس کو پہلی مرتبہ عزت ملنے جارہی ہے۔ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے اور پہلا مفت۔ تمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں۔  تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفتر کھول دیئے جائیں گے۔ جو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔ دس ملکوں میں شناختی اور پاسپورٹ کا انتظام ہے۔ ساری دنیا میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھجوائیں گے۔ 100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔  عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ امیگریشن، نادرا ،پاسپورٹ ایف آئی اے تمام ادارے قوم کی خدمت کے لیے ہوں گے۔ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے۔  جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے۔  ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔ جنھوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں اپنا شوق پورا کریں۔  قوم کے معاشی سیاسی حالات سے نکال کر عمران خان قوم کو آگے لے کر جائے گا۔ عمران خان ملک کی معیشت کو بھی بہتر کرے گا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے