جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

اسلام آباد: موصوف وہ جیالے ہیں جو 15 سال میں میٹر ریڈر سے ارب پتی بن گئے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل


اسلام آباد: (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل۔

موصوف وہ جیالے ہیں جو 15 سال میں میٹر ریڈر سے ارب پتی بن گئے ہیں۔ خورشید شاہ کرپشن میں زرداری صاحب کے مین پلئرز میں سے ایک ہیں۔ جس پارلیمنٹ میں کرپٹ لٹیرے ہوں اِنکی نظر میں وہی پارلیمنٹ سپریم ہے۔ مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائلستاں بناتے ہیں، سندھ کی حالت عوام کے سامنے ہے۔ تھر پارکر میں گزشتہ تین برسوں میں1300 بچے بھوک و افلاس کی وجہ سے لقمہ اجل بنے۔ جب کرپشن کا سوال پوچھا جائے تو جمہوریت اور آئین کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ لوٹ مار کے وارداتوں پر شرمندگی کے بجائے انکی ڈھٹائی قابلِ افسوس ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے