جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی ملاقات۔ 

وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی ملاقات۔

وزیرِ اعظم نے شہریار آفریدی کو کشمیر میں پارلیمانی کاکسز اور متعلقہ فورموں سے لابنگ اور بات چیت کا آغاز کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ وزیر اعظم عمران خان کو شہریار آفریدی نے مسئلہ کشمیر پر ایک قومی بیانیہ بنانے میں مدد کے لئے کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام کئے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دی۔

شہریار آفریدی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کشمیر کمیٹی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق عوامی شعور کو بڑھانے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دے کر قومی سطح پر کشمیر پر مباحثے میں نئے اقدامات کو شامل کیا ہے۔ مزید انہوں نے ثقافت ، ٹیکنالوجی ، سیاحت ، کھیل ، اکیڈمیہ اور دیگر سے متعلق مشاورتی بورڈز کے قیام پر بریفنگ دی تاکہ وہ کشمیر پر بھارتی ناجائز تسلط کو بے نقاب کرنے کے لئے کشمیر کاز میں نئی روح پھونک سکے۔ وزیر اعظم نے کشمیر کمیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور انہیں مسئلہ کشمیر پر آگاہی کیلئے اپنا ویژن اور نئے راہنما خطوط فراہم کئے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے