جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

جنوری سےاسکول کھلنےکےامکانات کم ہیں،سعیدغنی

جنوری سےاسکول کھلنےکےامکانات کم ہیں،سعیدغنی

بچےبغیر امتحان پروموٹ نہیں ہونگے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکول کی چھٹیوں کےحوالےسےاہم بیان دیا ہےکہ جنوری میں اسکول کھلنےکےامکانات کم ہیں۔

کراچی میں بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نےبتایا کہ پاکستان میں کرونا صورتحال کودیکھ کرانہیں نہیں لگتا ہے کہ اگلے ماہ جنوری میں اسکول کھلیں گے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس باربچے بغیر امتحان پروموٹ نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ موجودہ سال مارچ سے ستمبر تک تعلیمی ادارے بند تھے۔ ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولےگئے تاہم ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے ساتھ ہی نومبر کے آخری ہفتے سےتعلیمی ادارے جنوری 2021 تک بند کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی جنوری کی پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق جائزہ لے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے