جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

بلاول کی پارٹی بےنظیر کے نظریہ کے بجائے مسٹر ٹین پرسنٹ کے نظریہ پر چل رہی ہے ۔ حلیم عادل شیخ


بلاول زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کا رد عمل

بلاول کی پارٹی بےنظیر کے نظریہ کے بجائے مسٹر ٹین پرسنٹ کے نظریہ پر چل رہی ہے۔ سندھ حکومت ترقی کے بجائے کرپشن میں سب سے آگے ہے۔ تھر میں علاج کی سہولیات کے بجائے موت بانٹی جاتی ہے۔تھر کی عوام کو پینے کے پانی کےلئے ترسایا جارہا آپکی پارٹی روزگار کہاں سے دے گی؟ ایشیا کا سب سے بڑا آر او پلانٹ بھی کرپشن کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا۔ سندھ کی عوام کے پئسے کو بلاول کی پارٹی لوٹ رہی ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ عبور کر لئے ہیں۔ بلاول کی پارٹی میں جعلی اکائونٹس کرپشن سے لیکر ہر اسکیم میں کک بیگس لی جاتی ہیں۔ جب احتساب کا عمل شروع ہوتا ہے تو بلاول کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔ زرداری کے نظریہ پر چلتے ہوئے بینظیر کی پارٹی علاقائی جماعت بن چکی ہے۔ وفاق سندھ کی عوام کو حقوق دلوائے گی ہر لحاظ سے سندھ کی عوام کو رلیف دیا جارہا ہے۔ لاہور کے فلاپ شو کے بعد بلاول لاڑکانہ میں بینظیر کے نام پر عوام کو بلوا رہے ہیں۔پوری پی ڈی ایم کے بیانیہ کو پاکستان کی عوام مسترد کر چکی ہے۔ مزید ان کی چالاکیوں سے عوام گمراہ نہیں ہوسکتی۔ ہر طرف رسوائی کے باوجود ڈٹائی سے پی ڈی ایم عوام میں جانے کی باتیں کرتے ہیں۔ ایک طرف استعفوں کی بات کرکے عوام کو گمراہ کرتے ہو دوسری طرف ضمنی الکیشن کے لئے امیدوار کھڑے کئے جارہے ہیں۔ اسمبلیوں سے استعفوں کی باتیں صرف عوام کو گمراہ کرنے کے لئے کی گئیں تھیں۔ یہ کرپٹ ٹولا عمران خان کی طرف جدوجہد نہیں کر سکتا۔ حلیم عادل شیخ

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے