جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ۔ 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ۔ دوران گفتگو پاکستان اور مصر کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال۔

پاکستان اور مصر کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات ،یکساں مذہبی و تہذیبی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور مصر کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق۔ اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت اہم عالمی فورمز پر پاکستان اور مصر کے نقطہء نظر میں مماثلت خوش آئند ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جبرو استبداد سے نجات دلانے کیلئے، عالمی برادری کیطرف سے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے نیامے میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے پیش کردہ قراردادوں کی حمایت پر مصری وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور مصر کے مابین، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے