جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ،وزارتِ خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس۔ 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ،وزارتِ خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی اجلاس میں شرکت۔

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ برائے معاشی سفارت کاری، نبیل منیر، ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران کی اجلاس میں شرکت۔ دوران اجلاس معاشی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔ ہمیں اپنی سفارت کاری کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا۔ معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ معاشی سفارت کاری ڈویژن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ وزارتِ خارجہ کا حصہ بننے والے نئے افسران کو معاشی سفارت کاری اور پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا مخدوم شاہ محمود قریشی

اجلاس میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ کی اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے