جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 144 ویں سالگرہ پر پیغام۔ 


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 144 ویں سالگرہ پر پیغام۔

قائداعظم محمد علی جناح کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لئے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا۔ قائدِ اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھےاور انکے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی۔ ہم آج ایک ایسی ریاست کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو اپنے لوگوں کے تنوع کا احترام اور شہریوں کو یکساں مواقع مہیا کرتی ہے۔ بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ سات دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارت نے گذشتہ سال سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور حق خودارادیت کی فراہمی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے اور وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کرے۔ کورونا کی دوسری وبا پر قابو پانے کیلئے ہمیں دوبارہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے ، صدر پاکستان عارف علوی

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے