جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

مام وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، مصطفیٰ کمال۔ 

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں تمام وسائل موجود ہے، یہاں کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ہے، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو غلط ثابت کیا گیا، تمام وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے وفاق سے شکووں کے انبار لگا دیے، پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج سب نے مسترد کردیئے، کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ہے لیکن ایک کروڑ 40 لاکھ ظاہر کی گئی۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی سیٹیں نہیں چھوڑیں گے،کراچی کے چوکیدار چوروں سے ملے ہوئے ہیں،ایم کیو ایم وزرا کے اپوزیشن میں جانے سے حکومت گرجائے گی،اس سے کمزورحکومت پاکستان میں نہیں آئی۔ کراچی کے مسائل پر مصطفیٰ کمال کا شکوہ تھا کہ، کراچی بڑا بدقسمت شہر ہے، یہاں تمام وسائل موجود ہے ،کراچی والوں کواحساس دلایا جاتا ہے تم پاکستانی نہیں ہو سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے