جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

لاڑکانہ: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 13 ویں یومِ شہادت پر پیغام۔ 

لاڑکانہ: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 13 ویں یومِ شہادت پر پیغام۔

لاہپی پی پی چیئرمین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ گو کہ جسمانی طور پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ وہ جمہوری قوتوں کو متحد رکھنے والی قوت اور پارٹی کی رہنمائی کرنے والی روشنی کی صورت میں موجود ہیں۔ وہ اسلامی دنیا میں ایک بیٹی، بہن، اہلیہ، والدہ اور دلوں پر راج کرنے والی ایک رول ماڈل تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا جانی نقصان غیر جانبدار تاریخ صدیوں تک محسوس کرے گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پدرانہ معاشرے کی نہ صرف خواتین کو متاثر کیا، بلکہ پوری قوم کو متحد کیا۔ انہوں نے جمہوریت کی بحالی خواہ انسانی حقوق کی جدوجہد میں بڑی بہادری سے قیادت بھی کی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی شکل میں زندہ ہے۔ انہوں نے آمرانہ قوتوں کو للکار کر کہا تھا کہ آپ کسی شخص کو پابندِ سلاسل تو کرسکتے ہو، لیکن نظریئے کو نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی فرد کو جلاوطن تو کیا جاسکتا ہے، لیکن فکر کو نہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ کسی آدمی کا قتل تو کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کی سوچ کو نہیں۔ انہوں نے ملک کو بیلسٹک میزائل ٹکنالوجی فراہم کی اور قومی دفاع کو مزید مظبوط بنایا۔ انہوں نے بے زمین خواتین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دیئے، فرسٹ ویمن بینک قائم کرنے جیسے اقدام کیئے۔ انسدادِ پولیو ویکسینیشن متعارف کروائی، خواتین کے لیئے علحیدہ پولیس اسٹیشنز قائم کیئے۔ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کیئے، عوام کی بنیادی آزادیوں کے لیئے جدوجہد کی۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنی قوم اور اس کے غریب شہریوں، نوجوانوں، بچوں اور خواتین کے لئے کام کرنے میں صرف کیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات، خواتین کو بااختیار بنانے اور محروم عوام کے لیئے جدوجہد کی۔ اس جدوجہد کے دوران بڑی بہادری سے قید و بند، ظلم اور کردار کشی جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا کیا۔ ان تمام مشکلاتوں اور تکالیف کے باوجود وہ کبھی خاموش ہوکر نہیں بیٹھیں۔سیاہ طاقتوں نے ایک سازش کے تحت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو قتل کر دیا۔ وہ سیاہ طاقتیں شہید کرنے کے باوجود بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے جیت نہیں سکیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو ہر قربانی دے کر بھی پایئہ تکمیل پر پنہچائیں گے۔ کارکنان حقیقی جمہوریت کی بحالی اور آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد کے لیئے تیار ہوجائیں۔ پارٹی عوام کو مکمل خودمختار بنانے کے لیئے ایک بڑی تحریک کے لیئے کمر کس لے: بلاول بھٹو زرداری

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے