جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزز کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں گلگت بلتستان میں سیکیورٹی فورسزز کے زیر استعمال پاک فوج کے پیشہ ورانہ ڈیوٹی پر مامور ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ حادثے کے نتیجے شہید ہونے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے