پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

دہشت گردوں کا بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایف سی کے 7 اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

دہشت گردوں کا بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایف سی کے 7 اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا، دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے جب کہ دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے علاقے کا محاصرہ کرکے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے