جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایت پر ایم نائن موٹروے پر اضافی گاڑیاں اور نفری تعینات کردی گئی ہے۔


آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایت پر ایم نائن موٹروے پر اضافی گاڑیاں اور نفری تعینات کردی گئی ہے۔یہ اقدام ایم نائن کے مسافروں کی مدد اور انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سائوتھ زون ( سندھ) کے مطابق ایم نائن کراچی تا جامشورو موٹروے پر روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ، کراچی اور جامشورو ٹال پلازہ پر لمبی لمبی قطاریں لگنے،ایم نائن پر دوران سفر کسی بھی قسم کی مدد یا رہنمائی کی صورت کے پیش نظر آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن محمد زبیر ہاشمی، اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کو خصوصی ہدایت دی اور ٹاسک دیا کہ فوری طور پر ایم نائن موٹروے کراچی تا جامشورو پیٹرولنگ گاڑیوں اور نفری میں اضافہ کر کے سفر کرنے والے مسافروں کو ہر ممکن مدد اور رہنمائی فراہم کی جائےاور ان کو محفوظ سفر کا احساس دلایا جائے۔

اسی تناظر میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر جامشورو(ایم نائن) سید فرحان احمد نے ہنگامی بنیادوں پر ایک پلان ترتیب دیا۔ جس کے تحت ایم نائن کراچی سے جامشورو تک پہلے بارہ عدد پیٹرولنگ گاڑیاں گشت کرتی تھیں جبکہ اسے بڑھا کر اس وقت اکیس گاڑیاں پیٹرولنگ پر مقرر کی گئی ہیں۔ جن میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر جامشورو سید فرحان احمد کے اپنے ذاتی استعمال کی گاڑیاں بھی شامل ہیں، ایم نائن پر بطور پیٹرولنگ مسافروں کی مدد اور رہنمائی کے لئے مقرر کردی گئی ہیں۔  ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس اقدام سے یقیناً ایم نائن پر موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ مزید مؤثر اور واضح نظر آئے گی۔ جب کہ سفر کرنے والوں کو بروقت مدد اور سیکورٹی میسر ہوگی۔ تاہم کسی بھی معلومات یا مدد کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ یا ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس سائوتھ زون

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے