جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

ملتان:بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے، شاہ محمود قریشی


ملتان: بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے، شاہ محمود قریشی
ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیںکہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا۔ عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہاہے۔ ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں۔ ہندوستان افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہاہے۔ پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہےملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔  میں سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے۔ پیشن گوئی کر رہا ہوں مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے۔ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے۔ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے ۔ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی۔ کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کیلئے پی پی ن لیگ ایک ہو گئے ہیں ، شاہ محمود قریشی

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے