جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے احتجاج،لانگ مارچ اور جلسوں سے یہ حکومت کہیں نہیں جائے گی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان۔

پی ڈی ایم کے احتجاج،لانگ مارچ اور جلسوں سے یہ حکومت کہیں نہیں جائے گی31جنوری کی ڈیڈ لائن کا بھی وہی حال ہو گاجو31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کاہوا۔ 31 دسمبر کوان کے استعفے آنے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا اعتماد حاصل ہے وہ پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے؟  وزیر اعظم عمران خان 31جنوری کو مستعفی نہیں ہوں گے31 جنوری کا انتظار کیوں کرتے ہیں انہیں جو فیصلہ کرنا ہے ابھی کرلیں۔ پی ڈی ایم، کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالنے جارہی ہےانہیں اس کی ضرورت کیوں پیش آئی، دراصل اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہےاسرائیل کےحوالے سے ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ اس پر ہم کل بھی قائم تھے اور آج بھی قائم ہے اور اب تو اسرائیل نے بھی وضاحت کر دی ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کو دباؤ میں لانے کیلئے جو بیانیہ تشکیل دیا تھا وہ دم توڑ چکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا بیان، میرا بیان اور وزارت خارجہ کی اسٹیٹمنٹس ریکارڈ پر موجود ہیں۔ اس دوران سامنے آنے والا، مولانا اجمل قادری کا بیان تہلکہ خیز اور وضاحت طلب ہےن لیگی قیادت کو بتانا ہوگا کہ مولانا اجمل قادری کس ایجنڈے پر اور کیا پیغام لیکر اسرائیل گئے؟اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب نے نیامے ڈیکلریشن میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔ خبر سامنے آ رہی ہے کہ سعودی عرب کا ایک بہت بڑا وفد جلد پاکستان آ رہا ہے جس میں ان کے وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی۔ اس بات کی غمازی ہے کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر کے ذریعے عالمی برادری پر واضح کیا کہ بھارت اپنی اندرونی ناگفتہ بہہ صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک رچا سکتا ہے۔  ہندوستان، دہشت گردوں کی تربیت اور کالعدم تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے۔  ہندوستان، پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔  "ای – یو، ڈس انفولیب” نے بھارت کے گھناونے عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا، وزیر خارجہ شا محمود قریشی

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے