پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

خواجہ آصف کی گرفتاری، اے این پی سربراہ کی مذمت۔ 

خواجہ آصف کی گرفتاری، اے این پی سربراہ کی مذمت۔
اسلام آباد: نیب حکومتی ایماء پر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ ایک رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیردفاع کو رات کی تاریکی میں گرفتار کرنا شرمناک ہے۔ نیب ہر دور میں حکومت کا آلہ کار بنی رہی ہے،آج بھی نیب زدہ اور نیب زادے موجود ہیں۔ کیا کسی حکومتی رکن کی کرپشن پر نیب کارروائی کرے گی؟ آٹا چینی سکینڈل پر کیا کارروائی ہوئی؟ پشاور میں بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن نیب کو نظر نہیں آرہی؟ بلین ٹری سونامی پر عدالتی ریمارکس بھی شاید نیب کو نظر نہیں آرہے؟ پی ٹی آئی نے انتقامی سیاست کا راستہ اپنا لیا ہے جو سیاست کیلئے نیک شگون نہیں، پی ڈی ایم سے خوفزدہ حکومت اور انکے اتحادی نیب کو استعمال کررہے ہیں،سربراہ اے این پی اسفندیارولی خان

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے