پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا۔ 

واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا۔

اسٹیٹس کا حصہ بن کر واٹس ایپ اپنے صارفین کو براہِ راست اہم پالیسیوں اور تبدیلیوں سے آگاہ کرتا رہے گا۔ سلیکان ویلی واٹس ایپ نے آج رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے، یعنی اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپنا اسٹیٹس لگاتی رہے گی جسے تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد موبائل فونز پر استعمال ہونے والی یہ میسیجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث شدید تنقید کی زد پر ہے۔
واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’اسٹیٹس‘ میں چار اسکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا تخلیہ (پرائیویسی) واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے۔ بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد، واٹس ایپ صارفین کا وہ اعتماد بحال کرنا ہے جو اس ادارے کی پرائیویسی پالیسی میں حالیہ اعلانیہ تبدیلیوں کے بعد بہت کم ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے