پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

افغانستان: ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک و زخمی۔ 

افغانستان: ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک و زخمی۔

▪️کابل: افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے ڈسپیچری میں ایک پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ـ اسی علاقے میں ایک اور مقناطیسی بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

▪️کابل ہی کے ‘دواخانہ’ چوک میں ایک اور بم دھماکہ ہوا جس میں صحتِ عامہ سے منسلک دو کارکن زخمی ہوئے جبکہ ایک اور دھماکے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔

▪️کابل کے ضلع پغمان میں پولیس کی ایک چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

▪️صوبہ پکتیا کے مرکزی شہر میں ایک ٹارگٹڈ حملے کے نتیجے میں فدا محمد غیور نامی ایک فوجی انجینیئر کو قتل کردیا گیا ـ

▪️صوبہ ننگرہار کے علاقے سرخ دیوال نامی علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

▪️صوبہ غزنی کے مرکزی شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک قومی ملَک اور ریٹائرڈ فوجی عہدیدار کو عبدالزاق کو قتل کردیا ۔

▪️اسی نوعیت کا واقعہ صوبہ ہرات کے علاقے نو آباد میں پیش آیا جہاں مولوی عبدالطیف معاذ نامی ایک عالم اور قومی ملَک کو شہید کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے