جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

اسلام آباد :ملک میں مطالعے کا فروغ، صدر مملکت نے سال2021ءکیلئے 10 بہترین کتابیں تجویز کردیں۔ 

اسلام آباد :ملک میں مطالعے کا فروغ، صدر مملکت نے سال2021ءکیلئے 10 بہترین کتابیں تجویز کردیں۔ صدر مملکت کا پاکستان کی نوجوان نسل اور عوام میں مطالعے کی عادت کے فروغ کیلئے ویڈیو پیغام۔

کتابوں کے مطالعے سے انسان کا نکتہ نظر وسیع ہوتا ہے اور اسے اپنے تعصبات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے،  میں اپنے حاصل کیے گئے علم کو اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ حالات ِ حاضرہ اور کمپیوٹر سائنس سے متعلق کتابیں پڑھتا ہوں۔ ہمیں ملک میں کتب بینی کے شوق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے سیرت طیبہ، سیاست، معیشت، تاریخ، فزکس، کمپیوٹر سائنس اور حالات حاضرہ سے متعلق کتابیں تجویز کیں۔ بھارت کی اندرونی سیاسی صورتحال اور مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق بھی کتابیں تجویز کیں۔کتابوں کو پڑھنے سے میرا مطالعہ کا شوق مزید بڑھا ہے۔ علم کے حساب سے ہمارے پاس مطالعہ کا وقت کم ہوتا ہے لیکن ہمیں کتب بینی کیلئے وقت نکالنا چاہئے۔ دوران سفر اور دیگر فارغ اوقات میں مطالعہ کرتا ہوں، اہم نکات کو قلمبند کرتا ہوں، صدر عارف علوی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے